Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے بھی اسپیکر کے عہدے کے لیے ایاز صادق کو ووٹ ڈالا

کیا عارف علوی ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں؟؟ نئی بحث چھڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 نومبر 2015 13:46

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے بھی اسپیکر کے عہدے کے لیے ایاز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 نومبر 2015 ء) : قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج اسیکر کے عہدے کے لیئے ووٹنگ کا عمل جاری تھا جس کا آغاز وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ووٹ سے کیا. دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد انہیں سردار ایاز صادق کے ساتھ مضحکہ خیز جملوں کا تبادلہ کرتے ہوئے دیکھا گیا.

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق عارف علوی کا ہاتھ بلند کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان شیریں مزاری کے پاس لے آئے اور کہا کہ عارف علوی نے اتحاد کر لیا ہے. عارف علوی کی سردار ایاز صادق کے ساتھ گفت و شنید پر میڈیا پر یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ کیا عارف علوی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے. واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے شفقت محمود اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد تھے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات