کراچی میں ملتوی ہونے والی انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا ‘سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

پیر 9 نومبر 2015 13:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) کراچی میں ملتوی ہونے والی انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا ‘انتظامیہ کی جانب سے مہم کا انعقاد و دو مرحلوں کیاگیاہے، مہم کے دوران سیکیورٹی سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث انسداد پولیو مہم کو دو بار ملتوی کردیا تھا جس کے بعد پولیو مہم کو نو نومبر سے دو مراحل میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھاپہلے مرحلے میں انسداد پولیو مہم پیر سے بارہ نومبر تک ضلع غربی، وسطی، اور شرقی کے بعض علاقوں میں شروع کر دی گئی تیرہ نومبر سے سولہ نومبر تک ضلع کورنگی، غربی، ملیر اور شرقی کے بقیہ علاقوں میں مہم چلائی جائے گی۔

مہم کے دوران پاک فوج کے افسران بھی پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جائزہ لینے کیلئے دورہ کریں گے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران انتظامیہ کی جانب سے رینجرز حکام کو بھی مہم زدہ علاقوں میں پٹرولنگ کی ہدایت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :