بھارت پرانی گاڑیوں کا میلہ سج گیا، امریکا ،آسٹریلیا، جرمنی، سوئٹرزلینڈ اور دیگر ممالک کی شرکت

پیر 9 نومبر 2015 13:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) بھارتی شہر سلیگڑی میں پرانی گاڑیوں کا میلہ سج گیا، دنیا بھر سے کلاسک کاروں کے شوقین میلے کا حصہ بننے بنگال پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر سلیگڑی میں دنیا بھر میں پرانی کاروں کے شوق رکھنے والے لوگ سلیگڑی میں ہونے والی ریلی میں شرکت کر رہے ہیں۔امریکا ،آسٹریلیا، جرمنی، سوئٹرزلینڈ اور دیگر ممالک کے چالیس شرکاء میلے کا حصے بنے ہیں، پرانی کاروں کا یہ کارواں پانچ ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے بھوٹان پہنچے گا، چودہ روز تک،جاری رہنے والے اس میلے میں ساٹھ کی دہائی کی کاریں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :