ایف سی کالج نے فارمن کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

پیر 9 نومبر 2015 14:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) فارمین کرسچین کالج لاہور نے چار روزہ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس (فارمن) کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ فارمن کے میڈیا ڈائریکٹر محمداحمد سعد کے مطابق رجسٹریشن 20 دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ کانفرنس 6 تا 9 جنوری 2016 کو ایف سی کالج میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس کا مقصد طالب علموں میں قیادت کے اوصاف اجاگر کرناہے تاکہ ملک کو بہترین لیڈر شپ ملے۔ اس کانفرنس میں ملک بھر سے نمایاں شخصیات اور طالب علم شریک ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایف سی کالج نے طالب علموں کی سہولت کے لیے فارمن کا آفیشل فیس بک پیج بھی لانچ کر دیاہے جہاں پر تمام ضروری معلومات موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :