وسیم اکرم اپنے پیغامات کے برعکس امریکی سڑکوں پر سگریٹ پیتے کیمرے کی قید میں آگئے

پیر 9 نومبر 2015 14:25

وسیم اکرم اپنے پیغامات کے برعکس امریکی سڑکوں پر سگریٹ پیتے کیمرے کی ..

ہیوسٹن(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9نومبر۔2015ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنے اشتہارات میں دیئے گئے پیغامات کے برعکس امریکہ کی سڑکوں پر سگریٹ پیتے کیمرے کی قید میں آگئے ۔ 49سالہ لیجنڈری باؤلر اس وقت کرکٹ آل سٹار ٹی ٹونٹی ٹورنامنت میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں جہاں اس ایونٹ کا دوسرا ٹونٹی ٹونٹی میچ بدھ کو ہیوسٹن میں کھیلا جانا ہے ، اس میچ سے قبل قومی ٹیم کی سابق کپتان کی سگریٹ پیتی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جس نے ان کے قول و فعل میں تضاد کے حوالے سے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے پلیئنگ کیریئر میں وسیم اکرم نے ایک اشتہا ر میں کام کیا تھا جس میں انہوں نے نوجوانوں کو اپنے نہ تھکنے کی وجہ سگریٹ سے دوری رکھنا بتایا تھا تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اب اپنا یہ پیغام بھول گئے ہیں حالانکہ ایک پوری نسل ان کے اس اشتہار پر جوان ہوئی ہے اور آج بھی وہ اپنے کوچنگ کیریئر میں کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس پر سب سے زیادہ کام کر نے پر زور دیتے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق سابق کپتان نے 2009ء میں اپنی پہلی اہلیہ ہما اکرم کے انتقال کے بعد سگریٹ پینا شروع کی جس کی وجہ شاید ان کی جدائی کا غم مٹانا ہوسکتا ہے ۔

وسیم اکرم اپنے پیغامات کے برعکس امریکی سڑکوں پر سگریٹ پیتے کیمرے کی ..