ہم سب کے اندر ایک ”منٹو“ چھپا ہے‘ سرمد سلطان کھوسٹ

پیر 9 نومبر 2015 14:28

ہم سب کے اندر ایک ”منٹو“ چھپا ہے‘ سرمد سلطان کھوسٹ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)معروف پاکستانی اداکار و ڈائریکٹر سر مد سلطان کھوسٹ کا کہنا ہے کہ ہم سب کے اندر ایک ”منٹو“ چھپا ہوا ہے۔پاکستانی فلمساز سرمد نے حال ہی میں ماضی کے معروف مصنف سعادت حسن منٹو کی آپ بیتی پر فلم تیار کی تھی۔ 36سالہ اداکارنے اپنی فلم ”منٹو“ میں سعادت حسن منٹو کا کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سرمد سلطان کھوسٹ کی ”منٹو“ حال ہی میں منعقد کی جانے والی ممبئی جیو ایم اے ایم آئی فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔ واضح رہے شمالی ایشیا میں پہلی بار سعادت حسن منٹو کی زندگی پرجیو فلمز کے بینر تلے بنائی گئی فلم نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔سرمد سلطان کی ”منٹو“ کی کہانی شاہد محمود ندیم نے تحریر کی تھی۔رپورٹ کے مطابق سر حد پار سرمد کی وجہ شہرت انکے سٹ کام شاشلک میں انکا مقبول ترین کردار ”چیکو“ اور بطور ہدایت کار ہیں۔اداکار کا ڈرامہ ”ہمسفر“ اور” شہر ذات“ بھی بھارت میں بے حد پسند کیا گیا تھا