چند روز قبل فلسطینی شہری کی کار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا

پیر 9 نومبر 2015 14:31

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) اسرائیلی میڈیا کے مطابق چند روز قبل فلسطینی شہری کی کار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

عبرانی میڈیا کے مطابق چند روز پیشتر بیت المقدس میں کربات اربع کالونی میں ایک فلسطینی شہری ابراہیم اسکافی کی کاری کی ٹکرسے زخمی ہونیوالا ’بنجمن یعکوفیٹچ‘ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد ہلاک گیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ بدھ کو شمالی حلحول کے علاقے میں کریات اربع کالونی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان ابراہیم اسکافی نے اپنی کار کی ٹکر سے ایک تین یہودی فوجیوں کو زخمی کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اسی وقت ہلاک ہوگیا تھا۔ اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو بھی شہید کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :