Live Updates

خورشید شاہ نے قومی اسمبلی سپیکر کے انتخاب میں ووٹ تو ایاز صادق کو دیا، تھپکی پی ٹی آئی کے شفقت محمود کو دے ڈالی

پیر 9 نومبر 2015 14:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی سپیکر کے انتخاب میں ووٹ تو ایاز صادق کو دیا جبکہ تھپکی پی ٹی آئی کے شفقت محمود کو دے ڈالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی کے بیسویں سپیکر کے انتخاب میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی کی طرف سے سپیکر کے امیدوار شفقت محمود کو تھپکی دی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو نہیں بلکہ ایاز صادق کی کارکردگی کو ووٹ دے رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات