وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشیدکا دورہ ہڑیالہ گجراں،لنگرپورہ، پھنڈگراں،جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا

پیر 9 نومبر 2015 14:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشیدکا دورہ ہڑیالہ گجراں،لنگرپورہ، پھنڈگراں،جگہ جگہ شاندار استقبال جاری۔ منصوبوں کا معائنہ۔ سینئر مدرس ملک غلام مصطفی کی نماز جنازہ میں شرکت، مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے یونین کونسل ہٹیاں دوپٹہ کے گاوٴں ہڑیالہ گجراں کا دورہ کیا۔

ہڑیالہ گجراں پہنچنے پر وزیر حکومت کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ درینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے موقع پر کام شروع کروانے پر عوام کا چوہدری محمد رشید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ وزیر حکومت کے ہمراہ مہتمم شاہرات ماجد اقبال اعوان اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

وزیر حکومت نے ٹھوٹھہ تا ہرریالہ گجراں جاریکلو میٹر پختہ سڑک کے جاری منصوبہ کا معائنہ کیا۔

وزیر حکومت نے پیر نور شاہ غازی کے دربار پر حاضری دی۔ بعد ازاں ہڑیالہ گجراں کے مقام پر ایک بڑا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعمیریات عامہ چوہدری محمد رشید نے کہا کہ عوامی خدمت اور بلاتخصیص تعمیر و ترقی کا عمل جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر مقامی عوامی نمائندہگان سابق ممبر چوہدری محمد یوسف، چوہدری عمر دین، چوہدری یعقوب، چوہدری صغیر، ٹھیکیدار جہانگیر، چوہدری شوکت، چوہدری صدیق، چوہدری لعل دین، نے کطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد رشید کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عوام کا دیرنہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ٹھوٹھہ تا ہڑیالہ گجراں 10کلو میٹر روڈ پر کام شروع کروایا۔

بعد ازاں چوہدری محمد رشید نے لنگرپورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینئر مدرس غلام مصطفی مغل کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ غلام مصطفی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد رشید نے قرآن و سنت کی روشنی میں انسانی عارضی زندگی پر روشنی ڈالی ۔ وزیر حکومت نے اپنے آبائی گاوٴں پھنڈگراں کے مقام پر بھی شادی کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران بھی انہوں نے محکمہ شاہرات کے جاری منصوبوں کا معائنہ کیا۔