پریانکا چوپڑا کا ”دیوالی“ پر پرستاروں کیلئے خصوصی تحفہ

پیر 9 نومبر 2015 14:48

پریانکا چوپڑا کا ”دیوالی“ پر پرستاروں کیلئے خصوصی تحفہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)سنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم ”باجی راؤمستانی“میں اداکارہ پریانکا چوپڑا تیسرا اہم کردارادا کر رہی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر فلم ”باجی راؤ مستانی“ میں اپنے کردار کے متعلق بتایا گیاکہ کاشی بائی ایک سادہ، شاعرانہ اور جذبات سے بھرپور کردار ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکی طرف سے ”باجی راؤ مستانی“ میں انکے کردار کا عکاس پوسٹر دیوالی کے خصوصی تحفے کے طور پرستاروں کیلئے حاضر ہے۔واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی پہلی امریکی ٹیلیویژن سیریز ”کوانٹکو“ کی شوٹنگ کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں۔”باجی راؤ مستانی“ کے حال ہی میں جاری کردہ پوسٹر میں پریانکا چوپڑا کو مہاراشٹرا کے روایتی لباس اور ”آرتی تھالی“ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سنجے لیلا بھنسالی کی ”باجی راؤ مستانی“ میں اداکار رنویر سنگھ ماضی کے معروف مراٹھاجنگجو ’پیشوا باجی راؤ‘ پریانکا چوپڑا باجی راؤ کی پہلی بیوی ’کاشی بائی‘ اور دیپکا پڈکو ن دوسری بیوی ’مستانی‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا کی ”باجی راؤ مستانی “ 18دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی