انجلینا جولی میں بہترین ”باس“ کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں‘ براڈ پٹ

پیر 9 نومبر 2015 14:57

انجلینا جولی میں بہترین ”باس“ کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں‘ براڈ پٹ

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)ہالی ووڈ سٹار براٹ پٹ کا اپنی اہلیہ اداکارہ انجلیناجولی کے بارے میں کہنا ہے کہ ان میں ایک بہترین باس بننے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں۔اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ انجلینا بے حدباصلاحیت ڈائریکٹر بھی ہیں۔ اداکار کا کہنا تھاکہ انھیں اس بات کا اندازہ پہلی مرتبہ انکی ڈائریکشن میں بنی فلم ”بائی دی سی“ میں اداکاری کے بعد ہوا۔

(جاری ہے)

ایکسس ہالی ووڈ کی رپورٹ کے مطابق 51سالہ اداکار کا کہناتھاکہ اگرچہ انکا انجلینا جولی کے ساتھ کا م کا تجربہ ہمیشہ خوشگوار نہیں رہا تاہم انھوں نے کامیابی کے ساتھ اکٹھے کام کیا ہے۔اداکار نے بتایا کہ ہم ہر صبح ایک ساتھ اٹھتے،کام پر جاتے اور گھر واپس آتے تھے۔انکا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار تجربہ تھا۔اداکار نے مزید بتایا کہ ہم جب گھرواپس آتے تو کوئی کام گھر کیلئے ساتھ نہیں لاتے تھے۔انکا کہنا تھا کہ چھ عدد بچوں کی موجودگی میں گھر پر کام کرنا کسی صورت ممکن نہیں