شفقت محمود کی سپیکر ایاز صادق کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دہائی
پیر 9 نومبر 2015 14:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب میں سردار ایاز صادق سے شکست کھانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے سپیکر ایاز صادق کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی فعالیت ایک چیلنج ہے ‘ یہ سب سے اعلیٰ اور اونچا ادارہ ہے لیکن عوامی اہمیت کے معاملات پر یہاں بحث نہیں کی جاتی اور بعض اوقات پارلیمنٹ کو صرف فیصلوں سے آگاہ کیاجاتا ہے یہ سلسلہ نہیں ہونا چاہیے ۔
پیر کو یہاں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سردار ایازصادق کو دوبارہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کی عجیب اور خوبصورت روایات ہیں عجیب اس طرح کہ ایک شخص پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیتا ہے کامیاب ہوتا ہے ‘ اس کے بعد وہ سپیکر کا امیدوار بھی پارٹی کی طرف سے بنتا ہے لیکن منتخب ہونے کے بعد اور سپیکر کی خلعت پہننے کے بعد اس کا کر دار مختلف ہو جاتا ہے اور وہ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر سارے ایوان کا محافظ اور نگہبان بن جاتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.