میرا دل اور دروازے اسی طرح کھلے رہیں گے جیسے پہلے کھلے تھے ‘ تمام ارکان کو ساتھ لیکر چلونگا ‘ سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق
پیر 9 نومبر 2015 14:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے ایک بار پھر منتخب ہونے والے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ میرا دل اور دروازے اسی طرح کھلے رہیں گے جیسے پہلے کھلے تھے ‘ تمام ارکان کو ساتھ لیکر چلونگا اور ملکر جمہوریت اور آئین کا دفاع کرینگے ‘ پارلیمنٹ کی خوشحالی ‘ بہبودی اور اسے فعال بنانے کیلئے اپنا کر دار ادا کرینگے ‘ کشمیر کاز کو ایجنڈے پر لاکر اس کیلئے لائحہ عمل بنائینگے ۔
پیر کو یہاں قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب میں کامیابی اور حلف اٹھانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے سردار ایازصادق نے مسلم لیگ (ن)کے قائد وزیر اعظم محمد نواز شریف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا ان میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘ ایم کیوایم کے ڈاکٹر فاروق ستار ‘ مولانا فضل الرحمن ‘ جی جی جمال ‘ شاہ جی گل آفریدی ‘ پیر صدر الدین راشدی ‘ صاحبزادہ طارق اللہ ‘ محمود خان اچکزئی ‘چوہدری پرویز الٰہی ‘ حاجی غلام احمد بلور ‘ میر مرتضیٰ جتوئی ‘ عیسیٰ نوری ‘ آفتاب شیرپاؤ ‘ اعجاز الحق ‘ سردار کمال خان بنگلزئی ‘ افتخار الدین ‘ عثمان خان تڑکئی اور دیگر شامل ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میں پی ٹی آئی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا اور اس عمل میں حصہ لیکر جمہوریت کو تقویت دی ۔
میری اس کامیابی کو جمہوریت ‘ آئین اور پارلیمنٹ کی جیت سمجھا جائے ۔ہم سب ملکر جمہوریت اور آئین کا دفاع کرینگے ‘ پارلیمنٹ کی خوشحالی ‘ بہبودی اور اسے فعال بنانے کیلئے جو کردار بھی ہوگا ارکان کی مشاورت سے اسے انجام دینے کی کوشش کرونگا ۔سر دار ایاز صادق نے کہا کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی ایوان کا اہم جزو ہے اسے فعال بنائینگے 2002کے قائمہ کمیٹی سسٹم اور آج کے نظام میں بہت بڑا فرق ہے لیکن اب بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے انہوں نے کہاکہ ہم کشمیر کاز کو بھی اپنے ایجنڈے میں شامل کر کے اس کیلئے لائحہ عمل بنائینگے ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی ڈپلو میسی کے تحت دیگر ممالک کی پارلیمنٹس سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں تاکہ انہیں اصل پاکستان دکھائیں اور عالمی میڈیا جس طرح دکھاتا ہے وہ تصویر ان کے سامنے نہ ہو ۔انہوں نے کہاکہ اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ کرینگے اور کمیٹیوں کی کارروائی کو عوام کیلئے زیادہ کھولیں گے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے قومی اسمبلی کو فروغ دیا ہے میں ان سے بھی کہونگا کہ وہ پاکستان کا اصل تشخص دنیا کے سامنے پیش کر نے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔سردار ایازصادق نے کہاکہ گرین پارلیمنٹ ہم سب کا خواب تھا آئندہ ماہ یہ دنیا کی دوسری پارلیمنٹ بن جائیگی جو سولر انرجی پر ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے کسی سے کوئی شکوہ شکایت نہیں ‘ میرا دل اور دروازے اسی طرح کھلے رہیں گے جس طرح پہلے کھلے تھے آئیں وہیں سے سفر شروع کریں جہاں سے یہ سلسلہ منقطع ہوا تھا میری کوشش ہوگی کہ حکومتی اور اپوزیشن بینچوں کو اسی طرح چلاؤں جیسے پہلے چلایا اس کیلئے مجھے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہوگی ملکر کام کریں آئین اور قانون کی بہتری کیلئے اپنا کر دار ادا کرینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.