محتسب پنجاب کابنیادی مرکز صحت سے غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی اورنئے ڈاکٹر کی تعیناتی کا حکم
پیر 9 نومبر 2015 15:01
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) محتسب پنجاب جاوید محمود نے عوامی شکایات پر تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ کے علاقے ہنجرائی میں بنیادی مرکز صحت سے غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف فوری کاروائی اور نئے ڈاکٹر کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے اور سیکرٹری صحت سے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یونین کونسل ہنجرائی تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ کے رہائشیوں نے محتسب پنجاب کو درخواست دی کہ 2010ء میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد مقامی افراد نے ہسپتال کی تعمیر کیلئے ذاتی زمین عطیہ کے طور پر حکومت کو دی جہاں دو کمرے تو تعمیر کئے گئے لیکن سٹاف فراہم نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔
محتسب پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایڈوائزر مظفر گڑھ حمید اللہ خان کو انکوائری کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
انکوائری میں انکشاف ہوا کہ لوگوں کی عطیہ کردہ اراضی پر تعمیر ہونے والے ہسپتال میں محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ڈاکٹر عمر فاروق کو تعینات کیا گیا تھا جو بغیر اطلاع طویل عرصہ سے غیر حاضر ہے۔ محتسب پنجاب کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی او (ہیلتھ) مظفر گڑھ نے سیکرٹری صحت کو ڈاکٹر عمر فاروق کی طویل غیر حاضری کے بارے میں مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
محتسب پنجاب نے اپنے حکم نامے میں سیکرٹری صحت کو حکم دیا ہے کہ طویل عرصے سے بغیر اطلاع غیر حاضر ڈاکٹر عمر فاروق کے خلاف کارروائی کی جائے اور یونین کونسل ہنجرائی تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ میں جلد از جلد نئے ڈاکٹر کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ علاقے کے مقامی افراد طبی سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.