مادھوی جیسی” حسین “نہیں ‘ سونم کپور

پیر 9 نومبر 2015 15:12

مادھوی جیسی” حسین “نہیں ‘ سونم کپور

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکارہ سونم کپورسپر سٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان کی طرف سے ”پریم رتن دھن پایو“ کی پرموشن تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا گیا تھا کہ اداکارہ سونم کپور ایشوریا رائے بچن اور مادھوری ڈکشٹ سے ذیادہ حسین اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم حال ہی میں منعقد کی جانے والی نئے فیشن برانڈ کی لانچ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگوکے دوران اداکارہ کی طرف سے کہا گیا کہ وہ اپنے آپ کو مادھوری ڈکشٹ سے ذیادہ حسین خیال نہیں کرتیں۔ 30سالہ سونم کپور کامزید کہنا تھاکہ وہ خود کو مادھوری کی طرح باصلاحیت اداکارہ بھی نہیں سمجھتی ہیں۔واضح رہے سونم کپور حال ہی میں ”پریم رتن دھن پایو“ کو کیریئر سے سب سے بڑی فلم قرار دے چکی ہیں۔سورج برجاتیا کی ”پریم رتن دھن پایو“ کے نمایاں ستاروں میں سلمان خان ، سونم کپور، انوپم کھیر، نیل نتن مکیش اور سوارابھاسکر کے نام شامل ہیں۔ سونم کپور کی ”پریم رتن دھن پایو“12نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔