عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کا فیصلہ کرلیا ‘ غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ
پیر 9 نومبر 2015 15:28
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء ) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کا فیصلہ کرلیا،امریکی اوبی ایجنٹ لیوک جن کلوو کے ساتھ جمائما کے انتہائی سنجیدہ تعلقات ہیں اور ان کی منگنی کسی بھی وقت متوقع ہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف ،ایشین ایجز اور بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی اے کے مطابق تحریک انصاف کے چےئرمین عمرن خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ان کے متوقع شوہر امریکی اوبی ایجنٹ ہیں جن کا نام لیوک جن کلو وہے،جمائما اپنے نام کی تبدیلی کے بارے میں اس لئے بھی ہچکچاہٹ کا شکار تھیں کیونکہ ان کے چھوٹے بھائی بین گولڈ سمتھ نے حال ہی میں ایک برطانوی ماڈل جمائما جونز سے منگنی کے نام سے پکارا جائے گا۔(جاری ہے)
جمائما لکھتی ہیں کہ انہیں یہ بات پسند نہیں کہ لو گ انہیں بڑی جمائما یا اولڈ جمائما سمتھ کہہ کر مخاطب کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتا ن اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان کے امریکی اوبی ایجنٹ لیوک جن کلوو کے ساتھ انتہائی سنجیدہ تعلقات ہیں اور ان کی منگنی کسی بھی وقت متوقع ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق جمائما جو کہ دوبچوں کی ماں ہے اسے کبھی بھی خوش نہیں دیکھا گیا‘ وہ کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھی جس کے ساتھ وہ مکمل خوش رہ سکے۔ 42 سالہ جین کلووحال ہی میں نیویارک گئے جہاں وہ اپنے والد کی اوبی ایجنسی کے لئے کام کرتے ہیں۔ اب انہوں نے 36 سالہ جمائما کے ساتھ بانڈسٹریٹ پر شاپنگ بھی کی اور وہ انگوٹھی کیلئے کئی جیولری کی دکانوں پر بھی گئے۔ ان کے قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ مہینوں میں شادی کرنے کا پروگرام بنارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.