سپیکر کے انتخاب کے موقع پر ایاز صادق اور شفقت محمود کی خوش گپیاں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 نومبر 2015 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے موقع پر حکومتی اور اپوزیشن امیدوار انتہائی خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے ملے‘چہل قدمی کی اور خوش گپیاں مارتے نظر آئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو قائمقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی اس دوران جب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق کو ووٹ ڈالنے کے لئے پکارا گیا تو ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی طرف سے سپیکر کے لئے نامزد امیدوار شفقت محمود بھی سپیکر ڈائس تک آئے اور اس دوران انتہائی خوشگوار موڈ میں دونوں امیدوار ایک دوسرے سے گفتگو بھی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :