حکمران پاکستانیوں کو عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بنا رہے ہیں:عمران خان

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 نومبر 2015 15:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔9 نومبر۔2015ء)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کا خواب بہت بڑا تھا حکومت پاکستانیوں کو عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بنا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر کے انتخاب میں اپناووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

قبل ازیں عمران خان محض چندمنٹ کیلئے ایوان میں آئے ‘اپنا ووٹ کاسٹ کرکے بغیر کسی سے ملے واپس چلے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کا خواب بہت بڑا تھا۔ عمران خان نے یومِ اقبال کی مناسبت سے اقبال کا ایک شعر ” اے طائرِ لاہوتی اس رزق سے موت اچھی… جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی“ پڑھا اور کہا کہ یہ میرا سب سے پسندید ہ شعر ہے۔لیکن بد قسمتی سے آج ملک کی حالت دگرگوں ہے حکومت قرض لے کر ہمیں غلام بنارہی ہے ،بڑے ممالک قرضے دے کر پاکستانیوں سے کچھ بھی کراسکتے ہیں۔