سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین میں تعلیمی سال 2015کے داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 8نومبر 2015کو لاڑ کیمپس بدین میں کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 نومبر 2015 16:31

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء ) سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین میں تعلیمی سال 2015کے داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 8نومبر 2015کو لاڑ کیمپس بدین میں کیا گیا جس میں حصہ لینے والے 170امیدواراں بزنس ایڈمنسٹریشن ،کمپیوٹر،سائنس ،کامرس اور انگلیش ڈپارٹمنٹ میں داخلے کے لیے ٹیسٹ لیے گئے جس میں 137لڑکے اور 33لڑکیوں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا کیمپس کے وائس چانسلر پروفیسر محمد صدیق کلہوڑو نے سینٹر کا دورا کیا طلباءو طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ لاڑ کیمپس بدین میں تعلیمی دوست کا بہترین ماحول ہے لاڑ کیمپس تعلیم کے میدان میں ہم تن کوشش کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :