تحریک انصاف کے ممبر ضلع کونسل اپنی ہی حکومت کے خلاف بطور احتجاج سڑکوں پر نکل آئے
پیر 9 نومبر 2015 16:32
پشاو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر ضلع کونسل اپنی ہی حکومت کے خلاف بطور احتجاج سڑکوں پر نکل آئے اورکہا ہے کہ ان کے علاقے میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ‘حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ‘ترقیاتی کاموں کا م سست روی کا شکار ہیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بھانہ ماڑی کے درجنوں افراد کوہاٹ روڈ پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی اور احتجاج شروع کردیامظاہرین کی قیادت تحریک انصاف کے رکن ضلع کونسل رحمان افضل کر رہے تھے۔
مظاہرین کے مطابق علاقے میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہیں ‘ تجاوزات کے خلاف مہم بھی ناکام ہوگئی۔ لوڈ شیڈنگ سے ان کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے حکومت علاقے پر توجہ ہی نہیں دیتی۔ مظاہرین نے نصف گھنٹے تک روڈ بلاک کئے رکھا۔ بعد ازاں پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.