پی سی بی کو کرکٹ سیریز کیلئے 72گھنٹے میں بھارتی جواب کی امید
پیر 9 نومبر 2015 16:32
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9نومبر۔2015ء ) وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔ پی سی بی پر امید ہے کہ بھارتی بورڈ سیریز کے حوالے سے حتمی جواب اگلے72 گھنٹے میں دے دے گا ۔ بھارتی بورڈ کے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے لئے اپنی حکومت سے اجازت طلب کررکھی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ اس وقت جب کہ بہار کے انتخابات میں مودی کی بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہےلیکن مجھے سیریز کی کوئی امید دکھائی نہیں دیتی ہے۔
لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ نومبر کا دوسرا ہفتہ شروع ہوگیا ہے مجھے سیریز کی کوئی امید دکھائی نہیں دے رہی۔ اب چوںکہ بہار کے انتخابات کا نتیجہ آگیا ہے ہم توقع کررہے ہیں کہ بھارتی بورڈ ، حکومت سے مشورے کرنے کے بعد ہمیں ہاں یا نہ میں جواب دے گا ۔(جاری ہے)
بھارتی کرکٹ بورڈ کا ابھی تک رویہ مایوس کن ہے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق جنوری 2009ء میں بھارت کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن بھارتی ٹیم نے سکیورٹی وجوہات کے سبب یہ دورہ منسوخ کر دیا تھا۔
شہریارخان کا خیال ہے کہ اگر پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہوئی تو پاکستانی حکومت پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے روک سکتی ہے ۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال گیارہ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں منعقد ہوگا ۔ جس کے لئے ابھی تک شہروں کا اعلان نہیں ہوا ہے ۔ شہریارخان نے کہا کہ انہیں یہ محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستانی حکومت ان سے یہی کہے گی کہ آپ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے بھارت نہ جائیں کیونکہ بھارت میں پاکستانیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔ انھوں نے گلوکار غلام علی اور سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری کی مثال دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.