حکومت نے قرضے لے لے کر عوام کو غلام بنا دیا ہے ‘عمران خان

پیر 9 نومبر 2015 16:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت نے قرضے لے لے کر عوام کو غلام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پاکستان علامہ اقبال کا ایک دیرینہ خواب تھا تاہم انتہائی افسوس کی بات ہے کہ دنیا بھر سے قرض لے لے کر ہم نے پاکستانی قوم کو غلام بنا کر رکھ دیا ہے ‘ آپ جس سے بھی قرض لیں گے تو وہ آپ پر اپنی شرائط لاگو کریگاہمارا جو کردار تھا وہ ہم نے ادا کیا اور کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت ورلڈ بینک اور آئی ایم سے قر ضے لے رہی ہے،جس سے قرضہ لے رہے ہیں اس کا غلام بننا پڑے گا،قرضوں کا بوجھ عوام پر پڑے گا،پوری قوم غلام بنتی جار ہی ہے۔