ایاز صادق نے اپنی گزشتہ مدت میں ایوان کی کارروائی شفاف انداز میں چلائی ‘فہمیدہ مرزا

پیر 9 نومبر 2015 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی سابق سپیکر فہمیدا مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق نے اپنی گزشتہ مدت میں ایوان کی کارروائی شفاف انداز میں چلائی۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایاز صادق اپنے دوبارہ انتخاب کے بعد اسی غیر جانبداری کے ساتھ ایوان کو چلاتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :