Live Updates

عمران خان اب شکست تسلیم کر لیں ، حکومت کو عوام کی جمہوریت سے وابستہ امیدیں پوری کرنے دیں،حمزہ شہباز

پیر 9 نومبر 2015 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہاہے کہ آ ج ایاز صادق کی نہیں جمہوری اقدار کی جیت ہوئی ہے عمران خان اب شکست تسلیم کر لیں اور حکومت کو عوام کی جمہوریت سے وابستہ امیدیں پوری کرنے دیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ آج جمہوریت کے لیے بڑا دن ہے، عمران خان نے دھرنوں اور الزام تراشیوں میں وقت ضائع کیا۔ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ محنت کریں اور انہیں بھی پاکستان کی خدمت کرنے دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات