سردار ایاز صادق کی کامیابی، ارکان حمزہ شہباز کو بھی مبارکباد دیتے رہے

پیر 9 نومبر 2015 16:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں کئی ارکان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو بھی سردار ایاز صادق کے دوبارہ سپیکر بننے پر مبارکباد دیتے رہے جس پر وہ ان کا شکریہ ادا کرتے رہے۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز کے اسمبلی آنے پر کئی ارکان ان سے جاکر ملتے رہے اور انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دیتے رہے۔ یاد رہے کہ حمزہ شہباز نے سردار ایاز صادق کی انتخابی مہم چلائی تھی جس کے نتیجے میں وہ ایک بار پھر تحریک انصاف کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔