وسیم اختر نے مقدمات کے خاتمے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

پیر 9 نومبر 2015 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اخترنے اپنے خلاف دو مقدمات ختم کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اختر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف غداری اور عوام کو اکسانے کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے وہ محب وطن شہری ہیں صرف سیاسی مقاصد کے لئے ان کے خلاف مقدمات بنائے گئے لہذا ان مقدمات کو ختم کیا جائے۔عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی کے لیے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو8 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :