دو روزہ پراپرٹی ایکسپو 14نومبر سے لاہو میں شروع ہوگا جو دو روز جاری رہیگا

یقین ہے کہ یہ ایکسپوپاکستان کے پراپرٹی سیکٹر کی ترویج میں اہم سنگ ِمیل ثابت ہوگا،ذیشان علی خان

پیر 9 نومبر 2015 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دو روزہ پراپرٹی ایکسپو 14نومبر سے لاہو میں شروع ہوگا جو دو روز جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا تھا جس کو عوام میں زبردست پزیرائی ملی تھی۔پراپرٹی کی خرید و فروخت کا شوق رکھنے والے افراد کے لیئے یہ ایک سنہری موقع ہے کیونکہ اس موقع پرآپ معروف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز اور ایجنٹس سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کااِس حوالے سے کہنا تھاکہ ہم اس تقریب کے حوالے سے بہت زیادہ پُرجوش ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ پاکستان کے پراپرٹی سیکٹر کی ترویج میں اہم سنگ ِمیل ثابت ہوگا۔ہماری گزشتہ دو تقاریب زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو2014 اور ڈی ایچ اے لاہور پراپرٹی فیسٹیول 2015 کی شاندار کامیابی کے بعد ہم پُراعتماد ہیں کہ زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو 2015 کا شمار سال کی بہترین تقاریب میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ایکسپو میں پراپرٹی کے حوالے سے ہر قسم کی معلومات آپ کو میسر ہونگی۔ تقریب میں شرکت کے لیئے کوئی داخلہ فیس نہیں۔ جس کسی کو رئیل اسٹیٹ میں دلچسپی ہے وہ شرکت کرسکتا ہے۔ ذیشان علی خان کا مزید کہنا تھااِس سال کی تقریب نہ صرف ہاوزنگ پراجیکٹس اور زمین سے متعلق ہے بلکہ فرنیچرکے مختلف برانڈز، بلڈنگ مٹیریل سپلائرز، آرکیٹکٹ، انٹیریئر ڈیزائنر اور دوسرے متعلقہ افراد بھی اس میں شرکت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہمارے پراپرٹی ایکسپو میں جن لوگوں نے شرکت کی تھی اُن کے کام کی مانگ میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ کچھ پراپرٹی ایجنٹس اور ڈیولپرز نے تو موقع پر ہی بیوپار بھی کیا تھا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ سرمایہ کاروں، خریداروں اور کرایہ داروں کے لیئے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ پراپرٹی منتخب کریں۔ سرمایہ کاری کے گُر سیکھنے ہوں یا پسندیدہ گھر خریدنا ہو ہمارا ایکسپواُس کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔