سندھ ہائی کورٹ، پاکستان ہا ؤ سنگ سو سائٹی کے فلیٹس کو لیز نہ دئے جانے سے متعلق درخواستوں پر چا رہفتوں میں جواب طلب

پیر 9 نومبر 2015 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)سندھ ہا ئی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پاکستان ہا ؤ سنگ سو سائٹی کے نیلامی میں خریدے گئے فلیٹس کو لیز اور مالکانہ حقوق نہ دئے جانے سے متعلق درخواستوں پر چا رہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار مبشر حسین نے اپنی درخواست میں موقف اختیا ر کیاتھا کہ کہ انھوں نے لانڈھی میں وفاقی حکومت سے صوبائی حکومت کو دئیے جانے والے 120 فلیٹس میں فلیٹس نیلامی میں خریدے تھے تاہم ان فلیٹس کے مالکان کو لیز نہیں دی جارہی جبکہ پولیس کی جانب سے ان فلیٹس پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔عدالت نے صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس سے چار ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے