ایم کیو ایم کے 2کارکنوں کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں قید کی سزا سنادی

پیر 9 نومبر 2015 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے 2کارکنوں کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں قید کی سزا سنادی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم نعیم الغنی کو 14سال اور عدنان کو 7سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ملزمان کو سال 2013میں پریڈی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا تھا ۔فیصلہ سنانے کے بعد عدالت نے ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :