کراچی، حکومت تعلیم کے نام پر سیاست کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے، جہا نزیب حسین

پیر 9 نومبر 2015 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) فرینڈز پرا ئیو یٹ اسکو لز ایسو سی ایشن کے چےئر مین جہا نزیب حسین نے اپنے آفس میں ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تعلیم کے نام پر سیاست کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے ایسے لوگ نہ ہی علم دوست ہیں اور نہ ہی پرائیویٹ اسکولوں کے نمائندے ۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے چھٹی کو مزاق بنا لیا ہے جس کی آڑ میں وہ اپنی تعلیمی سیاسی دکان چمکانے میں مصروف ہیں جبکہ والدین اور بچے ان کی سیاست کی نظر ہوکر دو طرفہ بیانات کی موشگافیوں میں الجھ کر اس پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں کہ اسکول کھلیں گے یا بند رہیں گے لہذٰا حکومت ایسے لوگوں کو پابند کرے کہ وہ حکومت اور اسٹینڈنگ کمیٹی اور ڈی جی اسکولز منصوب صدیقی کے جاری فیصلوں پر عمل درآمد کریں اور مستقبل کے معماروں کے مستقبل سے نہ کھیلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرینڈز پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن 9 نو مبر پر چھٹی نہ کر نے کے حکو متی فیصلے کی بھر پو ر حما یت کرتی ہے اور علم کے ٹھیکے دا روں سے کہتی ہے کہ خدارا تعلیم پر سیا ست نہ کر یں پہلے ہی تعلیم کا سال بھر میں بے شما ر غیر سرکا ری چھٹیوں کے با عث کا فی حر ج ہو چکا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ علا مہ اقبال ہما رے قومی ہیر و ہیں اس میں کو ئی شک نہیں لیکن اسکولوں میں تعطیل کے بجا ئے اقبال کی عظمت کو خرا ج عقیدت پیش کر نے کے لئے مختلف پر وگرام اور سیمینا ر منعقد کئے جا ئیں اور نسل نو کو علا مہ اقبا ل کی بے بدل شخصیت ان کے اقوال و افکا ر اور ان کی خو دی اور شاہین کے فلسفے سے طلبا ء کو رو شنا س کیا جا ئے۔

اقبال ڈے پر چھٹی کر کے طلبا ء کو گھر وں میں محصو ر کر کے ہم اقبال کو یا د کر نے کا نہیں بلکہ نسل نو کے ذہنوں سے اقبال کے نقو ش مٹا نے کے مجر نا نہ فعل کا با عث بنیں گے ۔ چھٹیوں کے اعلانات کرنے والے فرینڈز کی طرح زلزلہ متاثرین کی مدد سمیت دیگر فلاحی کاموں اور اسپورٹس پر توجہ دے تو زیادہ بہتر ہے۔