اوکاڑہ،جعلی چیک دینے پر دو افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے

پیر 9 نومبر 2015 16:54

اوکاڑہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء )جعلی چیک دینے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ غازی آبادکے رہائشی آفاق کو قاری کالونی کے رہائشی جمیل نے 13لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا۔

(جاری ہے)

31فور ایل کے رہائشی عباس کو فاروق آباد کے رشید نے تین چیک جن کی مالیت 9لاکھ روپے ہے دئیے تما م چیک بنک میں ڈس آنر ہوگئے جس پر پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔