محکمہ زراعت گدیزئی سرکل میں انصاف فوڈ پروگرام کے تحت مفت گندم کی بیج کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

پیر 9 نومبر 2015 17:01

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)محکمہ زراعت گدیزئی سرکل میں انصاف فوڈ پروگرام کے تحت مفت گندم کی بیج کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔اس موقع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے ضلعی آفیسر ڈاکٹر مراد خان،اور سید باچا ترمزی نے کہا کہ زراعت کی ترقی اور گندم میں خود کفالت کیلئے خیبر پختونخواہ حکومت نے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور انصاف فوڈ سیکورٹی پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو گندم کی تصدیق شدہ تخم کی مفت فراہمی جاری ہوچکی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ گندم کا یہ تخم خوراک کیلئے ہر گز استعمال کے قابل نہیں ہے۔کیونکہ کیڑی مکوڑوں سے بچ جانے کیلئے اس کے ساتھ زہر آلود دوائیاں شامل کی گئی ہے۔اسی لئے ان گندموں کو بچوں اور جانوروں کی پہنچ سے بھی دور رکھیں۔اور استعمال کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھو کر رکھے۔۔انہوں نے افتتاحی موقع پر کسانوں میں مفت گندم کی بیج تھیلے تقسیم کئے اور زمینداروں پر زور دیا کہ جلد ازجلد اور زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کروائے تاکہ زراعت میں ہم خود کفیل ہوسکے۔