الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ کی یونین کونسلوں، یونین کمیٹیوں اور کمیٹیوں کے انتخابات 14 نومبر کو دوبارہ کرانے کے لئے شیڈول جاری کر دیا

پیر 9 نومبر 2015 17:23

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ کی یونین کونسلوں، یونین کمیٹیوں اور کمیٹیوں کے انتخابات 14 نومبر کو دوبارہ کرانے کے لئے شیڈول جاری کیا ہے جہاں انتخابی عمل بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 31 اکتوبر کو ختم ہوا تھا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کے لئے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی سیکشن 34 کے تحت آرڈرز جاری کئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق دوبارہ انتخابات گھوٹکی، خیرپور، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ میں ہوں گے۔ انتخابات مختلف وجوہات کی بناء پر ملتوی ہوئے تھے جن میں تصادم، بیلٹ پیپرز کی عدم موجودگی اور عدالتی معاملات شامل ہیں۔