دورہ سری لنکا کیلئے قومی ویمن اے ٹیم کا اعلان

پیر 9 نومبر 2015 17:36

دورہ سری لنکا کیلئے قومی ویمن اے ٹیم کا اعلان

اسلام آباد ۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ سری لنکا کیلئے ویمن اے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی خواتین اے ٹیم 12 سے 24 نومبر تک سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق ناہیدہ خان کپتانی کے فرائض انجام دیں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمائمہ سہیل، فریحہ محمود، حافظہ امجد، ثناء تاج، کائنات حفیظ، منیبہ علی، سدرہ نواز، ثناء گلزار، ناشرہ سندھو، سعدیہ یوسف، ایمن انور، کائنات امتیاز اور وحیدہ اختر جبکہ دو ریزرو کھلاڑیوں ماہم طارق اور نورینہ خلیل شامل ہیں۔ قومی ویمن اے ٹیم دورہ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :