کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں میں ا مدادی رقوم کی تقسیم، 18اضلا ع کے24728 کاشتکاروں میں

ایک ارب 11 کروڑ67 لاکھ 56ہزار128روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں،ترجمان پی ڈی ایم اے

پیر 9 نومبر 2015 17:45

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں میں انکی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کی مد میں ا مدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔ اب تک18اضلا ع کے24728کاشتکاروں میں ایک ارب 11کروڑ67لاکھ 56ہزار128روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق6951 متاثرہ کاشتکاروں میں بنک آف پنجاب کے ذریعے29کروڑ11لاکھ5 ہزار975روپے اورنیشنل بنک آف پاکستان کے ذریعے 17777 کاشتکاروں میں 82 کروڑ 56 لاکھ 50ہزار 153روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ان تمام ادائیگی سنٹرز میں پی آئی ٹی بی، نادرا، ریوینو، انتظا میہ کاعملہ اور دیگر افسران اپنی خدمات احسن طریقہ سے انجام دے رہے ہیں تمام مراکز پر سکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :