بینک دولت پاکستان ایکٹ 1956ء میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا

پیر 9 نومبر 2015 17:51

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) بینک دولت پاکستان ایکٹ 1956ء میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمانی سیکریٹری خزانہ رانا محمد افضل نے بینک دولت پاکستان ایکٹ 1956ء میں مزید ترمیم کا بل بینک دولت پاکستان (ترمیمی) بل 2015ء ایوان میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی اجازت ملنے پر انہوں نے شق وار بل ایوان میں پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے متفقہ منظوری دے دی۔