فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسری سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- ء میں آج ایک میچ کھیلا گیا جس میں مراد کلب چوبرجی نے فیم کلب ماڈل ٹاون کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد ہر ادیا

پیر 9 نومبر 2015 18:08

فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسری سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- ء ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسری سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- ء میں گزشتہ روز ایک میچ کھیلا گیا جس میں مراد کلب چوبرجی نے فیم کلب ماڈل ٹاون کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد ہر ادیا۔ فیم فٹ بال سپورٹس کلب کے ترجمان کے مطابق فیم فٹ بال لیگ2015-ء گروپ ایچ کے تحت فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ، ماڈل ٹاون لاہور میں فیم کلب اور مراد کلب کے مابین دلچسپ میچ دیکھنے میںآ یا۔

کھیل کے پہلے ہاف میں فیم کلب کی ٹیم چھائی رہی۔مگر دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہی۔ دوسرے ہاف کا آغاز بھی دونوں طرف سے جارہانہ انداز میں ہوااور انہتائی بہترین موو دیکھنے کو ملیں۔کھیل کے آخری لمحات میں مراد کلب منظم انداز کے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے میچ کے 66 ویں منٹ میں اپنے گول کیپر کے خوبصورت پاس پر سٹرائیکر سلمان گیند کو گول پوسٹ میں ڈالنے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

اور فتح کو اپنی جھولی میں ڈالنے میں سرخرو ہو گئی۔ راونڈ بی کا آغاز بیس نومبر 2015ء کو ہو گا جس میں کل 26 ٹیمیں حصہ لے گیں۔ پہلی فیم فٹ بال لیگ 2014ء میں پہلی دس پوزیشن لینے والی ٹیمیں اور دوسری فیم فٹ بال لیگ 2015 ء کے روانڈ اے کے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان میچ کھیلے جائیں گے۔ ہر گروپ پانچ ٹیموں پر مشتمل ہو گا۔ ہر گروپ کی پہلی دو ٹاپ کی پوزیشن ہولڈرز ٹیمیں سپر راونڈ میں حصہ لے سکیں گئیں۔

پچھلے سال کی پہلی دس ٹیموں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔رئیل لاہور کلب نیو کیمپس، فیم سپورٹس کلب ٹاون، باٹا کلب باٹا پور، ندیم کلب باٹا پور، سبزازار کلب سبزازار، علی اصغر کلب پاکستان منٹ، گڑھی شاہو کلب گڑھی شاہو، والٹن کلب والٹن، افشاں کلب لاہور کینٹ اور یونیورسل بابا کارگو کلب منٹو پارک۔