اردن میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 امریکی اور ایک جنوبی افریقی کو قتل کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 9 نومبر 2015 18:19

اردن میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 امریکی اور ایک جنوبی افریقی کو ..
منوقار (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) اردن میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 امریکی اور ایک جنوبی افریقی کو قتل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اردن کے شہر منوقار میں واقع پولیس اکیڈمی میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 امریکی اور 1 جنوبی افریقی شخص کو قتل کر ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اکیڈمی امریکہ کی جانب سے فلسطینی اور عراقی سیکورٹی فورسز کو تربیت فراہم کرنے کی قائم کی گئی ہے۔ اردنی پولیس اہلکار نے مزید 2 امریکی ٹرینرز اور 4 اردنی اہلکاروں کو زخمی بھی کر دیا تاہم ایک دوسرے اردنی پولیس اہلکار نے فوری ردعمل دیتے ہوئے حملہ آور اہلکار کو قتل کر ڈالا۔

متعلقہ عنوان :