زلزلے سے متاثرہ 25اضلاع اور قبائلی علاقہ جات میں ڈیوٹی سے غیر حاضر ایک ہزار ملازمین کو معطل

پیر 9 نومبر 2015 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) صوبائی حکومت نے زلزلے سے متاثرہ 25اضلاع اور قبائلی علاقہ جات میں ڈیوٹی سے غیر حاضر ایک ہزار ملازمین کو معطل کردیا ہے جن میں فاٹا کے دو سو ملازمین جبکہ خیبرپختونخوا کے پچیس اضلاع کے 881ملازمین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت اور فاٹا سیکرٹریٹ نے معطل کئے جانے والے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف ، نرسوں ، کلاس فور عملے کے خلاف مزید کاروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے ہولناک زلزلے کے بعد صوبے بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذکردی تھی تاہم اس کے باوجود ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں سے عملہ غیر حاضر رہا جس کے باعث زخمی ہونے والے مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی نہیں ہو سکی ۔

جس کا صوبائی حکومت نے نوٹس لیتے ہو ئے ان ملازمین کو معطل کردیا ہے