صوبائی حکومت نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کے لئے یوٹیلٹی بلز کی معافی کی سفارشات وفاق کو کردی

پیر 9 نومبر 2015 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) صوبائی حکومت نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کے لئے یوٹیلٹی بلز کی معافی کی سفارشات وفاق کو کردی ہے دو مہینوں کے لئے یوٹیلٹی بلز کی معافی کے علاوہ وفاقی ٹیکسز سے بھی مستثنیٰ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ زلزلے سے لوئر دیر ، اپر دیر، چترال ، شانگلہ ، کوہستان سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع بری طور پر متاثر ہو چکے ہیں 81ہزار سے زائد مکانات تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ 225سے زائد اموات بھی ہو چکی ہے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سرکاری طورپر سروے 95فیصد کام مکمل ہو چکا ہے زلزلے سے شدیدمتاثر ہونے والے اضلاع میں سوئی گیس ، بجلی ، ٹیلی فون کے یوٹیلٹی بلز معاف کرنے کی سفارشات صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق کو کردی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ دو مہینے یوٹیلٹی بلز وفاقی حکومت معاف کرے زلزلے سے متاثر ہونے والے اضلاع کے متاثرین اس وقت شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

لہذا وفاقی حکومت زلزلہ متاثرین کے مشکلات کے پیش نظر متاثرین کے یوٹیلٹی بلز معاف کئے جائیں