Live Updates

پھولنگر سے یونین کونسل 105کے مکینوں کا پی ٹی آئی کے ورکرز کے قتل کے درج مقدمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 9 نومبر 2015 18:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) پھولنگر سے یونین کونسل 105کے مکینوں نے یونین کونسل میں پی ٹی آئی کے ورکرز کے قتل کے خلاف درج کیے گئے مقدمہ کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ یوسی سے نومنتخب چیئرمین یاسین ملک کی قیادت میں ہونے والے اس مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے اور مطالبات درج تھے۔ مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس یونین کونسل میں پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت خود پی ٹی آئی کے کارکنوں کی فائرنگ سے ہوئی تھی لیکن مقدمہ ہمارے کارکنوں کے خلاف درج کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ان حقائق کی روشنی میں ایک درخواست متعلقہ تھانے کو دے دی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :