پاکستان میں رہنے والی مسیحی برادری محب وطن اور اقلیتوں کے غیرمحفوظ ہونے کا تاثر غلط ہے ،ملک راشد صدیق کھوکھر

پیر 9 نومبر 2015 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) یونین کونسل 259ازمیرٹاون کے نو منتخب چیئرمین ملک راشد صدیق کھوکھرنے کہا ہے کہ پاکستان میں رہنے والی مسیحی برادری محب وطن ہے ۔ پاکستان میں اقلیتوں کے غیرمحفوظ ہونے کا تاثر غلط ہے۔اسلامی ملک میں رہنے والی اقلیتوں کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عہد ِ رسالت میں ذمیوں (اقلیتوں) سے جو معاہدے کیے گئے ان میں ان کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری لی گئی اور انہیں اپنی عبادات کی ادائیگی میں مکمل آزادی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مبارکباد دینے آنے والے مسیحی برادری کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملک راشد صدیق کھوکھرنے کہا فساد اور انتشار کی ہر کوشش کا راستہ روکنا حکومت اور عوام پر لازم ہے۔ معاشرے میں امن، محبت، رواداری، برداشت اور بھائی چارے کی فضا پروان چڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام رواداری اور برداشت سکھاتا ہے۔ اسلامی تعلیمات میں مسلم و غیرمسلم سب انسانوں کے درمیان عدل و انصاف کا حکم دیا گیا ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مذاہب کو لڑانے اور اسلام کو بدنام کرنے کی سازشوں کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ اقلیتوں پر بھی لازم ہے کہ وہ اسلامی شعائر کا احترام کریں۔

متعلقہ عنوان :