پاکستان نے افغانستان بارے کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو مدعو کرلیا

ہارٹ آف ایشیاء کے موضوع پر کانفرنس سات اور آٹھ دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی

پیر 9 نومبر 2015 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان نے افغانستان کے بارے میں اہم علاقائی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو مدعو کرلیا ہے ۔ہارٹ آف ایشیاء کے موضوع پر کانفرنس سات اور آٹھ دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں آذر بائیجان ٗ چین ٗ ایران ٗ قزاقستان ٗکرغزستان ٗ روس ٗ سعودی عرب ٗ تاجکستان ٗ ترکی ٗ ترکمانستان اور متحدہ عرب امارات کی شرکت متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سمیت 25ممالک کو اس کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں اور بھارتی سفارتکار نے بھی سشما سوراج کو دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کی ہے اور بھارتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اہم کانفرنس میں بھارت کا اعلیٰ سطحی شرکت کر سکتا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قومی سلامتی مشیروں کی سطح پر مذاکرات معطل ہونے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور تناؤ بڑھ رہا ہے جس پر عالمی بھی تشویش کا اظہار کررہی ہے اس تناؤ کو ختم کر نے کیلئے وزیر اعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ میں چار امن تجاویز پیش کی تھیں لیکن بھارت نے انہیں مسترد کر دیا تھا ۔