گیس کمپنی نے ریٹائر بوڑھے کو ایک ساتھ 62 بل بھیج دئیے۔ مجموعی رقم سن کر آپ سر پیٹ لیں گے

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 9 نومبر 2015 18:56

گیس کمپنی نے ریٹائر بوڑھے کو ایک ساتھ 62 بل بھیج دئیے۔ مجموعی رقم سن کر آپ سر پیٹ لیں گے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر۔2015ء) ایک ریٹائر بوڑھے کی اس وقت حیرت کی انتہاء نہ رہی جب اسے گیس کمپنی کی طرف سے اس کے نام بھجوائے گئے 62 بل موصول ہوئے۔ تمام بلوں کی مجموعی رقم 28.57پاؤنڈ ہے ۔

(جاری ہے)

87 سالہ پیٹر سوٹن کو تمام لفافے کھولنے میں ہی ایک گھنٹہ لگ گیا۔ تمام بل بھجوانے پر برٹش گیس کو 22.32پاؤنڈ کا خرچ برداشت کرنا پڑا ۔ان بلوں میں برٹش گیس نے اسے کچھ کریڈٹ نوٹس اور کچھ پرانے بل ہی بھجوا دئیے مگر سب کی رقم 28.57پاؤنڈ ہے، 22.32پاؤنڈ ڈاک خرچ کے بعد برٹش گیس کو صرف 6.25پاؤنڈ ہی وصول ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu