کینسر سے مرتے ہوئے مریض کی آخری مگر انوکھی خواہش پوری ہوگئی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 9 نومبر 2015 18:56

کینسر سے مرتے ہوئے مریض کی آخری مگر انوکھی خواہش پوری ہوگئی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر۔2015ء)سٹار وارز فلموں کے شوقین ڈینئل فلیٹ وڈ کی مرتے ہوئے آخری خواہش یہی تھی کہ کسی طرح سٹار وارز کی اگلی فلم The Force Awakens کو مرنے سے پہلے دیکھ لے۔اس کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے ۔32 سالہ فلیٹ وڈ کو کینسر کی ایسی قسم تشخیص ہوئی ہے، جس کے مطابق وہ سٹار وارز فلم کے ساتویں حصہ کے سینماؤں میں آنے سے ہی مرجا ئے گا۔

(جاری ہے)

ڈینئل نے ایک مقامی ٹی وی کے ذریعے اپیل کی کہ اسے اس سال دسمبر میں فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی فلم دیکھنے کی اجازت دی جائے۔ شوشل میڈیا پر بھی #ForceForDaniel ہیش ٹیگ کی مہم شروع ہوگئی۔ڈینئل کی اس خواہش پر فلم کے اداکاروں نے بھی اس کی حمایت کی۔ فلیٹ ووڈ کی بیوی ایشلے نے اب اپنے فیس بک سٹیٹس سے تصدیق کی ہے کہ ڈینئل نے فلم دیکھ لی ہے۔اس نے فلم ڈائریکٹر جے جے ابراہام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ والٹ ذزنی سٹوڈیو نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے، جس کے مطابق فلم کا سٹاف ڈینئل کو فلم دکھا کر بہت خوش ہے۔سٹار وار فلم کا ساتواں حصہ 18 دسمبر کو ریلیز ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu