اگر اکیڈمی چلانے کی اجازت نہ دی گئی تو سارا سامان نذر آتش کردوں گا: سعید اجمل

muhammad ali محمد علی پیر 9 نومبر 2015 18:58

اگر اکیڈمی چلانے کی اجازت نہ دی گئی تو سارا سامان نذر آتش کردوں گا: سعید ..

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اگر اکیڈمی چلانے کی اجازت نہ دی گئی تو سارا سامان نذر آتش کردوں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز جودوگر اسپنر سعید اجمل نے فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی میں قائم اپنی اکیڈمی کو بند کردیے جانے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کا بہانہ بنا کر انہیں اکیڈمی میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا۔ وہ اب تک اکیڈمی پر 6 کروڑ روپے خرچ کرچکے ہیں، اگر انہیں اکیڈمی چلانے کی اجازت نہ دی گئی تو وہ اکیڈمی کا سارا سامان نذر آتش کردیں گے۔