مخا لفین سازش کے تحت ہمارے خلاف لوگوں پر ہاتھ ر کھ کر فائر کر رہے ہیں ،میر عبدالستار خان عمرانی

پولیس ان کے کہنے پر چل رہی ہے ، جان بوجھ کر کے حالات کو خراب کر رہے ہیں ، رہنماء پیپلز پارٹی بلوچستان

پیر 9 نومبر 2015 18:59

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء میر عبدالستار خان عمرانی نے کہا کہ گزشتہ دنوں میری ذاتی ملکیت زمین واقع قبولہ پر اسحاق اور دیگروں صوبھا نی عمرانیوں نے قبضہ کیا اور دوسرے روز فائرنگ کر کے میرے ایک کا شتکار کو قتل کیا بابا کوٹ پولیس نے دو دن کے بعد قتل کا کیس درج کیا اس کے بعد مجھ سمیت میرے کاشتکاروں اور میرے آدمیوں پر بھی مقدمہ درج کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجائے ملزموں کی گرفتاری کے اور زمین کا قبضہ خالی کروایا انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے اور مخا لفین ایک سازش کے تحت ہمارے خلاف لوگوں پر ہاتھ ر کھ کر فائر کر رہے ہیں اور پولیس ان کے کہنے پر چل رہی ہے ، جان بوجھ کر کے حالات کو خراب کر رہے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزموں کو گرفتا کیا جائے اور میری زمین پر قبضہ خالی کریا جائے ۔