ایس ای سی پی نے سالانہ گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

ش`

پیر 9 نومبر 2015 19:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے تمام لسٹڈ اور نان لسٹڈ کمپنیوں کے لئے فارم ۔۲۹ اور سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے جبکہ صرف نان لسٹڈ کمپنیوں کے لئے فارم۔اے جمع کروانے کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تما م کمپنیوں کے لئے بشمول لسٹڈ اور نان لسٹڈ، فارم ۔

۲۹ جمع کروانے کی آخری تاریخ کو ۱۵ نومبر کو اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے بڑھا کر نومبر ۱۷ مقرر کر دیا گیا ہے ۔کمپنیاں فارم ۔۲۹ کے ذریعے ایس ای سی پی کو کمپنی کے ڈائریکٹرز ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آڈیٹرز کی تعیناتی کی معلومات فراہم کرتی ہیں۔ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ان تمام کمپنیون کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے سالانہ اجلاس اکتوبر ۳۰ اور ۳۱ کو منعقد کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام نان لسٹڈ کمپنیوں کے لئے فارم ۔اے جمع کروانے کی تاریخ، جو کہ نومبر ۳۰ ورنومبر ۲۹ طے تھی، میں توسیع کر کے، نئی تاریخ یکم دسمبر مقرر کر دی گئی ہے۔ جبکہ تمام کمپنیوں، لسٹڈ اور نان لسٹڈ، سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹ جمع کروانے کی تاریخ کو نومبر ۳۰ سے بڑھا کر یکم دسمبر کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تمام لسٹڈ کمپنیوں کے لئے فارم۔اے جمع کروانے کی تاریخ ۱۵ دسمبر ہی رہے گی۔ یاد رہے کہ تمام غیر لسٹڈ کمپنیاں اپنے سالانہ عمومی اجلاس کے بعد ۳۰ دن کے اندر اندر فارم۔اے جمع کروانے کی پابند ہیں جبکہ لسٹڈ کمپنیوں کے لئے یہ مدت ۴۵ دن ہے۔

متعلقہ عنوان :