پشاور، چترال، سوات اور گردو نواح کے علاقون میں زلزلے کے جھٹکے

muhammad ali محمد علی پیر 9 نومبر 2015 19:09

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) پشاور، چترال، سوات اور گردو نواح کے علاقون میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور، چترال، سوات اور گردو نواح کے علاقون میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لوئر دیر، اپر دیر، غذر، مالاکنڈ اور شانگلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 5 جبکہ مرکز کوہ ہندوکش تھا۔

متعلقہ عنوان :