پاکستان سنی تحریک کے رہنما محمد علی چشتی کی ایوان صحافت کے صدر ہاشم شر کی گرفتاری کی مذمت

پیر 9 نومبر 2015 19:11

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان سنی تحریک کے وفد کی ہاشم شر سے سٹی تھانے میں ملاقات کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے ضلعی کنوینر محمد علی چشتی نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹراور ایوان صحافت کے صدر ہاشم شر کی گرفتاری کی بھر پور مذمت کرتے ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ ہاشم شرپر کاٹی گئی ایف آئی آر کی میریڈکی بنیاد پر انوسٹکیشن کروا کر ہاشم شر کو جلد سے جلد انصاف دلواکر میڈیا کو آزادی دی جائے تاکہ وہ حقیقت سے عوام کو بھروقت آگاہی کرتے رہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی کمیٹی کے رکن ساجد قادری ،سہیل نظامی،میڈیا سیل انچارچ دانش قریشی اور دیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :